نورمقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت،میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ 

Jul 20, 2025 | 15:10:PM
نورمقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت،میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بابر شہزاد ترک)نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ظاہر جعفر کے کیس میں نئی پیش رفت سامنے آگئی اورظاہر جعفر کی رحم کی اپیل پر میڈیکل بورڈ تشکیل  دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے پمز ہسپتال کی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے خط صدرِ مملکت سے رحم کی اپیل کے تناظر میں ارسال کیا گیا،خط میں ظاہر جعفر کی ذہنی حالت جانچنے کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری
خط میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے ماہر نفسیات پر مشتمل بورڈ بنانے کی سفارش کی گئی ہے ،خط کے متن کے مطابق ظاہر جعفر کی ذہنی کیفیت پر سوالات کے بعد کارروائی کی جا رہی ہے۔
خط پر سپرنٹنڈنٹ، میڈیکل آفیسر اور ماہر نفسیات کے دستخط موجود ہیں۔