وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اےکی مون سون فیکٹ شیٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی مون سون فیکٹ شیٹ جاری کردی۔
فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجز ، ڈیمز میں پانی کی سطح اورمون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میںاعدادوشمار بھی شامل ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں بارش ریکارڈ کی گئی،20 سے 26 جولائی تک مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ جاری رہے گا،22 جولائی سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر صوبے بھر کی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 135 شہری جاں بحق اور479زخمی ہوئے جبکہ156گھربھی متاثر ہوئے،زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے ،کرنٹ لگنے اور دریاؤں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے بھی اموات رپورٹ ہوئیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون کے چوتھے سپیل کا آج سے آغاز، کراچی سمیت اندرون سندھ میں بادل برس پڑے
ڈی جی پی ڈی ایم اےکے مطابق مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا،پنجاب کے بیشتر دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،منگلا ڈیم میں 49 فیصد جبکہ تربیلا میں 79 فیصد پانی موجود ہے،انڈین ڈیمز میں پانی کی سطح تقریباً 34 تک فیصد ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں،لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں مون سون بارشوں سےاربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے ان شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ اور ڈلیوری سرکاری ڈاک خانے کے سپرد کرنے کا فیصلہ
ڈی جی پی ڈی ایم اےنے مزید ممکنہ بارشوں کے پیش نظر واسا اور انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے دریاؤں، نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا ،شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں ،مخدوش و بوسیدہ مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں اورہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔