لاہور آنے جانے والی 6پروازیں منسوخ،متعدد گھنٹوں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث لاہور آنے جانے والی 6پروازیں منسوخ جبکہ متعدد گھنٹوں تاخیر کا شکارہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں لاہور سے شارجہ جانے والی ائیربلیو کی پروازپی اے 412 ،شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 413 ،مشہد سے لاہور آنے والی پرواز ایچ ا یچ 7207 اورلاہور سے مشہد جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ایچ ایچ 7208 شامل ہیں۔
کراچی سے لاہور آنے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 846 اورلاہور سے کراچی جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 847بھی منسوخ ہوگئی۔
جدہ سےلاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 پندرہ گھنٹے،لاہورسے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 589 سولہ گھنٹے ،ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 431 بارہ گھنٹے ،لاہور سے کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 401 چھ گھنٹے اورکراچی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 402 پانچ گھنٹے پچاس منٹ تاخیر کا شکارہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کل ہوگا،کس پارٹی کے پاس کتنے ووٹ ہیں؟
لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 405 چار گھنٹے پندرہ منٹ ،کوالالمپور سے لاہور آنے والی باتیک ائیر کی پرواز او ڈی 131 تین گھنٹے اورلاہور سے بحرین جانے والی پرواز نائن پی 530 ایک گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ہے۔