قومی انڈر16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپے انعام

Jul 20, 2025 | 12:51:PM
قومی انڈر16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپے انعام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وسیم احمد)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے انڈر-16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ایس بی کے مطابق تاریخی فتح پر ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔

پی ایس بی کا کہنا ہے کہ 12 رکنی سکواڈ کو مجموعی طور پر 72 لاکھ کیش ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

ترجمان پی ایس بی نے کہا کہ ٹیم کے کوچ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ کیش ایوارڈ آئندہ چند روز میں دیے جائیں گے۔

ترجمان پی ایس بی نے مزید کہا کہ کیش ایوارڈز کے حصول کے لئے ضروری دستاویزات مکمل ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایشیا انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 تھائی لینڈ میں کھیلے گئے فائنل میں قومی ٹیم نے دفاعی چیمپئن ایران کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔