خاتون کی موت کی ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگائے 

Jul 20, 2023 | 12:48:PM
خاتون کی موت کی ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگائے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) لاہور کے علاقے کالج روڈ پر لالچ  نے خاتون کی جان لے لی، تانبے کی قیمتی تار کے لالچ  میں خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔

تفصیلات کے مطابق کالج روڈ سب ڈویژن میں خاتون تار چوری کرنے کے لئے حفاظتی جنگلے کے اندر داخل ہوئی، بجلی کی تار چوری کرتے ہوئے خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی،  ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ قیمتی کاپر کیبل کے لالچ میں خاتون چور جان گنوا بیٹھی،لیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ واقعہ افسوسناک ہے،الیکٹرک مٹیریل چوری کرنا یا ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔