پارٹیاں عوام بناتی ہے اور وہی انہیں چلاتے ہیں، اسد عمر

Jul 20, 2023 | 11:42:AM
پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ پارٹیاں عوام سے چلتی ہیں اور وہی انہیں بناتے اور چلاتے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ پارٹیاں عوام سے چلتی ہیں اور وہی انہیں بناتے اور چلاتے ہیں۔

   جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ  پارٹی عوام بناتی ہےصرف وہی اس چیز کا فیصلہ کرسکتے ہیں کہ ہم نے کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

  اسد عمرنے بتایا کہ پرویزخٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے۔اسد عمر کا اعظم خان کےبیان  پر کہنا تھا کہ 164کےبیان میں مجھے قانونی لحاظ سے تو کچھ خاص نظر نہیں آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے چوبیس جولائی کو بلایا ہے جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔