مہنگائی سے ستائےعوام کیلئے خوشخبری، چکن مزید سستا ہوگیا

Jul 20, 2023 | 10:55:AM
 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے مزید سستا ہو گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے مزید سستا ہو گیا ہے۔

مرغی کا گوشت 8 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  567 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 378 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ 

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 257 روپے فی درجن برقرار ہے۔ فارمی انڈوں کی پیٹی 7590 روپے میں فروخت  ہوگی۔ 

مزید پڑھیں:  پاکستانی پاسپورٹ مسلسل چوتھے سال دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہوا تھا جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت اب تک برقرار ہے۔