پاکستانی پاسپورٹ مسلسل چوتھے سال دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار

Jul 20, 2023 | 10:33:AM
پاکستانی پاسپورٹ مسلسل چوتھے سال دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معاشی اور سیاسی عدم استحکام  کا شکار پاکستان  کا پاسپورٹ مسلسل چوتھے سال بھی نیا کا بدترین پاسپورٹ قرار ۔ 

 تفصیلات کے مطابق ’’ہینلے پاسپورٹ انڈیکس ‘‘ کی جانب سے رینکنگ جاری کی گئی ہے ،پاسپورٹس کو ان کی کوالٹی اور خصوصیات کی بنا پر 103درجہ بندی کی گئی ہیں ، پاکستانی پاسپورٹ 100ویں نمبر پر ہے اور اگر ممالک کی بات کی جائے تو پاکستان کا 196واں نمبر ہے پاکستان کے بعد صرف 3 پاسپورٹس اور ممالک بچتے ہیں جن میں سریا، عراق اور افغانستان بچتے ہیں ۔ 

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے 33 ممالک میں تمام ضوابط پر پورا اترتے ہوئے ’ویزا آن آرائیول‘ یعنی اس ملک کے ائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں، ہمسایہ ملک بھارت اس فہرست میں 80ویں نمبر پر ہے اور بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد 57 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کر سکتے ہیں،اس کے علاوہ شام کو 30 ممالک، عراق کو 29 ممالک اور افغانستان کو 29 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

اگر طاقتور ترین پاسپورٹس کی بات کی جائے تو سنگاپور پہلے نمبر پر ہے جن کے حامل افراد کو 192 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہے،اس کے علاوہ جرمنی، اٹلی اور سپین دوسرے نمبر پر ہیں، جن کے حامل افراد کو 190 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہے،2022 میں جاپان طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا جو اب تیسرے نمبر پر آگیا ہے، تیسرے درجے میں آسٹریا، فن لینڈ، فرانس، لکسمبرگ، جنوبی کوریا اور سویڈن بھی طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں موجود ہیں جن کے حامل افراد 189 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں موجود ٹاپ 10 ممالک میں امریکا نے پچھلی دہائی کے دوران اپنی درجہ بندی میں سب سے زیادہ تنزلی دیکھی، امریکی پاسپورٹ دوسرے نمبر سے 8ویں نمبر پر آگیا ہے۔