دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

Jul 20, 2023 | 09:23:AM
 پشاور میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس موبائل کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پشاور میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر  حملے سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں دہشت گردوں نے عارضی چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 4 اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم وقت سے کچھ دن پہلے سبکدوش ہونگے: گورنر پنجاب

پولیس حکام کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔