گل پلازہ میں آگ لگنے کی ابتدائی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ابتدائی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق گل پلازہ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرول کی بوتل ملی ہے تو ممکن ہے کہ کسی نے اپنے استعمال کے لیے رکھی ہو، ابھی ہمارا فوکس تحقیقات پر نہیں ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر ہے۔
ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ گل پلازہ میں جو میٹریل تھے آرٹیفیشل پلانٹس اور فلاور اس کی وجہ سے آگ تیزی سے بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف ہائبرڈ نظام کے بانی ہیں؛قادر مندوخیل