سکولوں میں نرسری سے آٹھویں کلاس کے اوقات کار تبدیل، وجہ کیا بنی؟

Jan 20, 2026 | 22:31:PM
سکولوں میں نرسری سے آٹھویں کلاس کے اوقات کار تبدیل، وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سکولوں میں نئی ٹائمنگ اپ ڈیٹ کردی گئی، نرسری سے آٹھویں کلاس تک کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپدیش کے شہر گریٹر نوئیڈا اور دادری کے سکولوں میں طلبا کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ان کے اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ہے، دہلی- این سی آر ز کے متعدد سکولوں نے کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ کے بعد 20 جنوری سے اپنی کلاس کے اوقات کار پر نظر ثانی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوتم بدھ نگر کے متعدد سکولوں بشمول نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، دادری اور دیگر شہروں میں کلاس کی ٹائمنگز اپ ڈیٹ کی گئی ہیں۔

گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ نے نوئیڈا کے سکول کے اوقات کے بارے میں اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "ضلع مجسٹریٹ، گوتم بدھ نگر کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں دھند اور شدید سرد موسم کے پیش نظر سکول نئی ٹائمنگ پر کھلیں گے”۔

"تمام کونسل/غیر سرکاری/ سرکاری سکولوں اور تمام بورڈز (CBSE/ICSE/IB، UP بورڈ اور دیگر) سے منسلک سکولوں کے اوقات کار صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کے درمیان ہونگے”۔

نوئیڈا کے سکولوں کی جانب سے والدین کو دیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ "محترم والدین، آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول 19 جنوری 2026 سے نرسری سے XII تک کے لیے آف لائن موڈ میں کام کریں گے، سکول کے اوقات سرکاری ہدایات کے مطابق ہوں گے۔

سکول کے اوقات کار 19. 01.26 سے اگلے نوٹس تک مندرجہ ذیل ہونگے، نرسری کی کلاسز صبح 11:00 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہونگی۔ اس کے علاوہ III تا XII کلاسز صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک شیڈول ہونگی۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہم تمام والدین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آف لائن کلاسز میں اپنے بچوں کی باقاعدگی سے حاضری کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کم عمر لڑکے اور لڑکی کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو قید کی سزا

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: