بلوچستان:پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری

Jan 20, 2026 | 21:18:PM
بلوچستان:پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز ) سی پی او بلوچستان نے اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،  آئی جی پولیس بلوچستان کے حکم پر دو اہم افسران کی ذمہ داریاں تبدیل کی گئیں۔

 ڈی آئی جی مکران رینج ڈاکٹر پرویز خان عمرانی کو صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے ہٹا کر سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،  عمران قریشی کو ڈی آئی جی مکران رینج (گوادر) تعینات کر دیا گیا ہے۔

 عمران قریشی اس سے قبل ایس ایس پی سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کوئٹہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان سے دہشت گردوں  کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی: وزیر اعظم