آڈیو لیک کیس :علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کے دوران ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور کیساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔
علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کاروائی بھی موخر کر دی گئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں :افغانستان سے دہشت گردوں کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی: وزیر اعظم