خیبر پختونخوا:کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئےذخائر دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کی بڑی توانائی کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں باراگزئی ایکس-01 (سلینٹ) تحقیقی کنویں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ دریافت ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بتایا کہ ’نشپا ایکسپلوریشن لائسنس‘ کے تحت او جی ڈی سی ایل نے 65 فیصد حصہ دار کے طور پر، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) 30 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) 5 فیصد کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں Samana Suk اور Shinawari فارمیشنز میں تیل اور گیس دریافت کی۔
کمپنی کے مطابق’کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ‘ کے دوران کنویں سے روزانہ 3,100 بیرل تیل اور 8.15 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوئی، یہ کنواں 30 دسمبر 2024 کو کھودا گیا اور Kingriali فارمیشن تک 5,170 میٹر کی گہرائی میں مکمل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بسنت کا شور،سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ
پچھلے ٹیسٹ Kingriali اور Datta فارمیشنز میں بھی تیل اور گیس کی دریافت کر چکے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ نئی دریافت ملکی توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرے گی اور کمپنی کے ہائیڈروکاربن ذخائر کے ساتھ ساتھ ملک کے مجموعی توانائی کے ذخائر میں بھی اضافہ کرے گی۔
واضح رہے کہ پیر کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بھی کوہاٹ کے Bilitang-1 تحقیقی کنویں سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔