گل پلازہ آتشزدگی انتہائی المناک اور شرم ناک سانحہ ہے: مفتی تقی عثمانی،بے لاگ تحقیقات پرزور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مفتی اعظم پاکستان ،ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے، بروقت مدد کیوں نہیں پہنچ سکی، اس کی بے لاگ تحقیق ضروری ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گل پلازہ کو آگ لگنے کا حادثہ پوری قوم کے لئے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے جس کی وجہ سے پوری فضا سوگوار ہے،انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کا شکار ہو کر رخصت ہوگئیں، کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان انہیں قلاش بنا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کو تیز اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے، جن لوگوں نے آخر کار انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دیں وہ قابل ستائش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نوبیل انعام نہیں ملا، اب میں امن کے بارے میں سوچنے کا پابند نہیں: ٹرمپ
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ درجات اور آفت زدگان کو نعم البدل عطا فرمائیں آمین۔