فیفا سیریز کے لیے پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے گروپ کا اعلان

Jan 20, 2026 | 00:59:AM
فیفا سیریز کے لیے پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے گروپ کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فیفا سیریز 2026 کے لیے پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے گروپ کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم کو آئیوری کوسٹ گروپ میں شامل کیا گیا۔

فیفا ویمنز سیریز مارچ اور اپریل میں منعقد کی جائے گی جس کے افتتاحی میچز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

 پاکستان فٹبال فیڈریشن  کے مطابق قومی ٹیم اپنے گروپ میں موریتانیا (افریقی کنفڈریشن) اور ٹرکس اینڈ کیکوس آئلینڈز کے خلاف مقابلہ کرے گی۔ میچوں کا مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :آئی فون 18 پرو کی پہلی جھلک سامنے آگئی