ہائی کورٹ کا این ایچ اے کے چئیرمین کو  ری سٹرکچرنگ پلان کابینہ کو بھیجنے کا حکم

Feb 20, 2026 | 23:41:PM
ہائی کورٹ کا این ایچ اے کے چئیرمین کو  ری سٹرکچرنگ پلان کابینہ کو بھیجنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی:  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپوٹیشن افسران کی تعیناتی اور ری اسٹرکچرنگ پلان سے متعلق کیس کی سماعت میں  اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کے چئیرمین  کو  اپنا ری سٹرکچرنگ پلان وفاقی کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ نے این ایچ اے کے متعلقہ ذمہ دار افسر کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی اور  ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت  بھی کی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا  ہے۔ اس حکم نامہ مین کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو ری سٹرکچرنگ پلان کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کا وقت دیا تھا۔ این ایچ اے کے وکیل نے آج  ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی.  وکیل کے مطابق معاملہ ابھی زیرِ عمل ہے اور کابینہ ڈویژن کو نہیں بھیجا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق 5 ماہ گزرنے کے باوجود پلان نہیں بھیجا گی۔   درخواست گزار کے مطابق این ایچ اے جان بوجھ کر معاملے کو طول دے رہا ہے۔
ویب ڈیسک:   ورلڈ کپ گھر لاتے ہی گرین شرٹس  بنگلہ دیش کے ٹؤر پر نکل جائیں گے