جانوروں کیساتھ ناروا سلوک روکنے کیلئے اشنا شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اشنا شاہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔
اشنا شاہ نے یہ خط اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، خط کے آغاز میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کی صفائی، عوامی تحفظ اور خواتین کی حفاظت کے حوالے سے کوششوں کو سراہا، مگر اس کے ساتھ ہی جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے مسئلے کوبھی اجاگرکیا۔
خط میں ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک کتے کو گاڑی سے باندھ کر پنجاب کی مرکزی سڑک پر بے یار و مددگار گھسیٹا جا رہا تھا۔
اشنا نے دیگر جانوروں کے ساتھ ہونے والے برے واقعات کی نشاندہی بھی کی، جس میں منظم ڈاگ فائٹس، گدھوں پر تشدد اور بازاروں میں جانوروں پر تشدد کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے خط میں کچھ اہم اقدامات بھی تجویز کیے جس سے ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے، جس میں جانوروں کے ساتھ ظلم کے قوانین پر عمل درآمد، جنگلی جانوروں کو پالتو بنانے پر پابندی اور صوبے بھر میں پروگرامز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں: ماہرہ خان
اداکارہ نے خط کے آخر میں لکھا کہ اگر آپ جانوروں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں، ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق تو ناصرف پنجاب بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثال قائم کی جا سکتی ہے اور ممکن ہے کہ دیگر صوبوں کے رہنما بھی اس کی پیروی کریں، آپ ہمارے دل بھی جیت سکتی ہیں۔