ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں: ماہرہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے نامور اداکار ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ آج کل اپنی عیدالفطرپرریلیزہونےوالی فلم’’آگ لگے بستی میں‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔
میزبان کی جانب سے ماہرہ سے سوال کیا گیا کہ آپ اداکار ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیں گی؟ اس پر اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں، نوری نتھ جیسے منفرد کردار میں، ہمایوں سعیدکو ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’گریز ایناٹمی‘ اور ’یوفوریا‘ اسٹار ایرک ڈین 53 سال کی عمر میں چل بسے
میزبان نے ایکشن سے متعلق اداکار فہد مصطفیٰ سے سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ مجھے بھی ایکشن کا شوق ہے لیکن پاکستان میں سہولیات نہیں ہیں، ابھی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران میری ہاتھ کی انگلی ٹوٹی تھی۔