سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔
کولمبو میں واقع آر پریما داسا سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج شام ٹریننگ سیشن کرے گی۔
ٹیم کا پریکٹس سیشن شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک شیڈول ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ کل کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم کی وجہ سے کوچ کی پوسٹ سے استعفا دینا پڑا: محمد یوسف