ہمارا ملک ’’برائے فروخت‘‘ نہیں: فلسطینی وزارت خارجہ

Feb 20, 2026 | 09:02:AM
ہمارا ملک ’’برائے فروخت‘‘ نہیں: فلسطینی وزارت خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ’برائے فروخت نہیں‘ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں فلسطینی وزارت خارجہ نے لکھا کہ ’فلسطینی لوگ اپنی سرزمین پر موجود ہیں اور نسل پرست آبادکار حملہ آوروں کو ہمارا ملک چھوڑنا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا ایک ایسی بدمعاش ریاست کو مسترد کرے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے اور روزانہ نسل پرستانہ اقدامات کررہی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دنیا کو یکجا ہوکر دہشت گرد آبادکاروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:برطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار

 جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ فلسطین کی حقیقت کو مٹا سکتے ہیں اور اپنے توسیع پسندانہ منصوبے فلسطینی عوام پر مسلط کرسکتے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین ‘فروخت کے لیے نہیں‘ ہے، اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔