برطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار

Feb 20, 2026 | 08:31:AM
برطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ نے امریکی فورسز کو ایران پر حملے کیلئے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے ممکنہ امریکی کارروائی کیلئے آر اے ایف فیئر فیلڈ اور ڈیاگو گارسیا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے خدشے کی بنیاد پر اجازت مسترد کی، امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے چگوس آئی لینڈز معاہدے پر اعتراض کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر ممکنہ حملے کیلئے ڈیاگو گارسیا اور آر اے ایف فیئر فیلڈ ضروری ہو سکتے ہیں، اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران برطانیہ اور اتحادی ممالک پر حملہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ تک گرنے،6 انچ تک شدید برفباری کی پیشگوئی

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے درمیان اس نئے تنازعے کے بعد واشنگٹن اور لندن کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔