کرشمہ کپور نے گلابی جوڑے میں فیشن کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی، تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی سپر سٹار کرشمہ کپور نے حسین گلابی جوڑا پہن کر اپنے دیسی لُک سے فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔
جہاں کپور خاندان میں اس وقت جشن کا سماں ہے وہیں فیشن کا بھی عروج دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ تقریب میں ہر ایک کی سب سے حسین لگنے کی چاہ ہے اور ایسے میں بازی جیتنے میں کپور سسٹرز کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔ آدر جین کی مہندی کی تقریب میں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور ایک ساتھ پہنچیں جہاں ان دونوں کا لُک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
کرینہ کپور کے ساتھ کرشمہ کپور کی انٹری قاتلانہ قرار پائی کیونکہ ہمیشہ کی طرح دونوں بہنیں اپنے حسین لُک سے سب کے دلوں پر بجلیاں گراتی دکھیں۔کرشمہ کپور نے مہندی ایونٹ کیلئے گلابی رنگ کا انتخاب کیا اور اپنی دلکشی سے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاور لفٹنگ کے دوران گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی خاتون ایتھلیٹ ہلاک
کرشمہ کپور نے کلاتھنگ برانڈ ’را مینگوز’ کا شاہکار پہنا جو’راجنی گاندھا‘، ’نِوریتی‘ اور ’املتاس‘ سے مل کر بنا ہے ۔
کرشمہ کپور نے جو دوپٹہ اوڑھ رکھا ہے وہ ’نِوریتی‘ ہے جو گلابی گُل قند سلک اورگینزا سے تیار کیا گیا۔
گول نیک لائن اور فُل سلیوس والا کُرتا بھی گُل قند سلک اورگینزا سے تیار کیا گیا جس پر موگرا کلیاں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ اس کے ساتھ گلابی لہنگا ہے جس کا نام ’املتاس‘ ہے۔
جوڑے پر زردوزی، دبکا، نقشی اور ٹکی ورک کیا گیا ہے جس نے اس جوڑے کے حسن میں اضافہ کر دیا ہے۔
کُرتے اور لہنگے کی مجموعی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 600 بھارتی روپے ہے جبکہ دوپٹے کی قیمت 42 ہزار 600 بھارتی روپے ہے جو مجموعی طور پر ایک لاکھ 54 ہزار 200 بھارتی روپے ہے۔
اگر اس قیمت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو کُرتا اور لہنگا 3 لاکھ 58 ہزار 904 روپے، ایک لاکھ 37 ہزار جبکہ پورے جوڑے کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار 905 روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بڑی نوید سنادی