پی ٹی آئی کے جاں بحق، زخمی کارکنوں کی تفصیلات فراہمی کیلئے عدالت سے رجوع

Feb 20, 2025 | 19:29:PM
پی ٹی آئی کے جاں بحق، زخمی کارکنوں کی تفصیلات فراہمی کیلئے عدالت سے رجوع
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی اور جاں بحق کارکنوں کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ برس 24 اور 26 نومبر کے احتجاج کے دوران زخمی اور جاں بحق ہونے والے کارکنان کی تفصیلات کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انصر محمود کیانی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے 24 نومبر کو اپنے جمہوری حقوق کے لیے پرامن احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 26 نمبر چونگی سے ڈی چوک تک متعدد کارکن جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ گولیوں سے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا ہسپتالوں میں علاج اور پوسٹ مارٹم کیا گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے کارکنوں کی معلومات کے لیے متعدد درخواستیں دیں لیکن معلومات فراہم نہ کی گئیں۔

عدالت سے استدعا ہے کہ وہ فریقین کو پی ٹی آئی کے زخمی اور جاں بحق کارکنان معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے، پوسٹ مارٹم اور میڈیکو لیگل رپورٹ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، ای ڈی پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال کے ایم ایس سمیت ڈی جی سیف سٹی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی