پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف سے این آر او کیوں لیا؟ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف

Feb 20, 2024 | 23:25:PM
پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف سے این آر او کیوں لیا؟ قیصر شریف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) ترجمان جماعت اسلامی قیصرشریف نے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

قیصر شریف نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی بتائیں پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف سے این آر او کیوں لیا؟ پیپلز پارٹی جیسی عبرت ناک جیت اللہ کسی دشمن کو بھی نہ دے، پیپلز پارٹی نے عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ کبھی پورا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

ترجمان جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سراج الحق کی سینئر وزیر کے طور پر کارکردگی ایک مثال ہے، جماعت اسلامی عوام کیلئے روٹی، کپڑا اور مکان کی تلاش میں ہے، پاکستان کی تاریخ گواہ ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار رہی، پیپلز پارٹی کو ناگوار نہ گزرے تو بتائیں ایوب خان کی کابینہ میں وزیر خارجہ کون تھا؟ جھوٹے، بے بنیاد الزامات سے کچھ نہیں ہوگا، کارکردگی سے جماعت اسلامی کا مقابلہ کریں، جو کراچی میں ہوا اس کے بعد پیپلز پارٹی بے نقاب اور ناکام ہوچکی ہے۔