ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ’عبرت ناک جیت‘ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سراج الحق

Feb 20, 2024 | 20:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ’عبرت ناک جیت‘ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

سراج الحق نے منصورہ لاہور میں اسلامی جمیعت طلبہ کی مرکزی شوریٰ سے کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے، جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سنی اتحاد کونسل کیجانب سے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

انہوں نے مزید کہا کہ 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ’عبرت ناک جیت‘ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا، ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا، ہم 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے، ملک میں سویلین بالادستی قائم کرنا ہوگی۔