سنی اتحاد کونسل کیجانب سے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

Feb 20, 2024 | 17:47:PM
سنی اتحاد کونسل کیجانب سے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 قومی اسمبلی کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے۔

عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری، سنی اتحاد کونسل نے مزید آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے، سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 قومی اسمبلی کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی جمع کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: مزید 2 ارکان اسمبلی نے شہباز شریف سے ہاتھ ملا لیا

اب تک مجموعی طور پر جمع کروائے گئے سرٹیفیکیٹ کی تعداد 82 ہو گئی ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی 50 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے سرٹیفیکیٹ اور بیان حلفی جمع کروائے گئے تھے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ آج مزید ایم این ایز کے بیان حلفی بھی جمع کروا دیں گے، صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کروا دیئے جائیں گے، مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست بھی جلد جمع کروا دی جائے گی۔