ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا,3 بیٹوں سمیت ماں جاں بحق،والد زخمی

Feb 20, 2023 | 19:06:PM
ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا,3 بیٹوں سمیت ماں جاں بحق،والد زخمی
کیپشن: حادثہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکھر کے علاقےروہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا،ایک ہی گھر کے 3 بچے ماں سمیت جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  روہڑی کے قریب جھانگڑو تھانہ کی حد ٹول پلازہ کے نزدیک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، بچے اور خاتون ٹرالر کے نیچے کچل کر موقع پر  ہی جاں بحق ہوگئے ،جھانگڑوپولیس نے پہنچ کر لاشوں اورزخمی کو تعلقہ ہسپتال روہڑی پہنچایا جہاں موٹرسائیکل سوارجاں بحق افراد کی شناخت 25سالامسمات سویرا شیخ اور 5سالہ عبدالشکورشیخ،4سالہ عبدالقدیر شیخ اور2سالہ معروف شیخ اور زخمی جاویداحمد شیخ کے نام سے ہوئی، حادثہ میں جاں بحق خاتون زخمی شخص کی بیوی اور تینوں بیٹے بتائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالرسستا،پاؤنڈ، سعودی ریال مہنگے ہوگئے

دوسری جانب جھانگڑو پولیس نے ٹرالرکے ڈرائیور کو حراست میں لیکر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا ،بعد ازاں تعلقہ ہسپتال روہڑی پہنچائی کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ایک ہی گھر میں ماں اور تین بچوں کی میتیں پہنچنے پر گھر میں کہرام اور علاقے میں سوگ والی فضا پائی جاتی تھی۔

خونی ٹرالر پولیس کی  تحویل میں ہے