کورونامزید 36  زندگیاں نگل گیا، 1340 نئے مریض

Feb 20, 2021 | 08:32:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تباہی مچارہی ہے،24 گھنٹوں میں مزید  36 افراد جان کی بازی ہارگئے  جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 563 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں اب تک 86 لاکھ 44 ہزار 847 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 332 نئے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے ایک ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 5 لاکھ 33 ہزار 202 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق   پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار 777، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 430، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 716، بلوچستان میں 18 ہزار 972، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 282 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 718 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 563 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 185، سندھ میں 4 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 27، اسلام آباد میں 488، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 286 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔