پی آئی اے پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دمام سعودی عرب سے لاہور آنے والی پی آئی اے (pia)کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر دمام ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز پی کے 860 میں 350 سے زائد مسافر سوار تھے۔ دورانِ پرواز جہاز میں فنی خرابی سامنے آنے پر کپتان نے حفاظتی اقدامات کے تحت دمام ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ہنگامی لینڈنگ کے دوران جہاز میں آکسیجن ماسک بھی کھل گئے، تاہم عملے کی بروقت کارروائی کے باعث صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔ طیارے کو بحفاظت دمام ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو لاہور لانے کیلئے متبادل طیارہ پاکستان سے روانہ کردیا ہے۔ نئے طیارے سے روانگی تک تمام مسافر دمام ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔دوسری جانب طیارے کی فنی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نیا وائرس انفلوائزہ ایچ تھری این ٹو ، روزانہ درجنوں کیس رپورٹ ہونے لگے