20 کلو سونے کے غبن کے معاملے میں اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)اچھرہ جیولری مارکیٹ سے کروڑوں مالیت کے سونے کے غبن کے ملزم وسیم اختر کے خلاف سوتیلی والدہ کی مدعیت میں بھی مقدمہ درج ہوگیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق وسیم اختر کے پاس ڈھائی کلو سے زائد سونا امانتاً رکھوایا تھا ،امانتاً رکھوائے گئے سونے کی قیمت سات کروڑ بیالیس لاکھ سے زائد ہے ۔
پولیس کے مطابق اچھرہ تھانے میں سونا غائب ہونے کی واردات کے اب تک سات مقدمات درج ہو چکے ہیں ،تاہم پولیس تاحال مقدمات میں نامزد ملزم وسیم اختر کو گرفتار نہیں کر سکی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
پولیس کے مطابق نامزد ملزم وسیم اختر کی ٹریول ہسٹری بھی حاصل کر لی گئی ہے اورجلد گرفتار کر لیا جائے گا۔