میرے  ڈرامے مقبولیت کی منزل کو چھوتے ہیں: صبا فیصل کا دعویٰ

Dec 20, 2025 | 13:57:PM
میرے  ڈرامے مقبولیت کی منزل کو چھوتے ہیں: صبا فیصل کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ڈرامے مقبولیت کی منزل کو چھوتے ہیں۔
سینئر اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اپنے ڈراموں اور مقبولیت کے حوالے سے گفتگو کی۔
صبا فیصل نے ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈرامے میں میں ہوتی ہوں وہ اچھا ڈرامہ ہوتا ہے اور میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہہ سکتی ہوں کہ نیا بننے والا ڈرامہ ہٹ ہوگا۔


اداکارہ نے مزید کہا کہ رمضان میں 2 ڈرامے کیے، دونوں ڈراموں کو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ یشما گل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
اداکارہ نے اپنے ڈرامے ’’آس پاس‘‘ کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ جب مجھے یہ ڈرامہ پیش کیا گیا تو میں نے کہا اس ڈرامے میں میرے لیے کچھ نہیں ہے، لیکن میں کہتی تھی کہ یہ ڈرامہ ہٹ ہوگا اور اس ڈرامے نے لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔