اداکارہ یشما گل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

Dec 20, 2025 | 11:58:AM
اداکارہ یشما گل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل یشما گل ایک بارپھرتنقیدکی زدمیں آگئیں۔
 یشما گل سوشل میڈیا پر اپنے بے باک بیانات اور بولڈ لباس کے باعث اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں.
مشہور ڈرامہ سیریلز درِ شہوار اور پیار کے صدقے سمیت کئی مقبول پراجیکٹس میں اداکاری کرنے والی اداکارہ ایک بار پھر اپنی ایک نامناسب ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔


 یشما گل گزشتہ رات لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایک شخص کو زور سے گلے لگایا،یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے یشما گل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔


صارفین کا کہنا تھا کہ سلیبریٹیز نے شرم و حیا بیچ کھائی ہے، یہ حد سے زیادہ گرگئے ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے۔