ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق

Dec 20, 2025 | 12:01:PM
ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملتان کے نشتر میڈیکل کالج ہسپتال میں ڈاکٹرز کی  مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق ہوگئیں۔

نشتر ہسپتال ملتان میں معدے کے مرض میں مبتلا مریضہ کو لایا گیا تھا جو دوران علاج جاں بحق ہوگئیں۔

 مریضہ کے لواحقین نے ڈاکٹرز پر غفلت برتنے کا الزام لگایا ہے، مریضہ کے بیٹے نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نےخون کا انتظام کرنےکاکہا لیکن والدہ کو بروقت خون نہیں لگایا، جس کے باعث والدہ انتقال کرگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی قسمت کا فیصلہ آ گیا

ہسپتال انتظامیہ نے ویڈیو بنانے پرنامناسب اشارہ کرنے والے ہاؤس آفیسر ڈاکٹر  کو معطل کر دیا اور متاثرہ فیملی کو یقین دہائی کرائی کہ اگر ڈاکٹرز غفلت کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔