اہلیہ اور بیٹی کے قاتل ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ ہوگئی۔
برکی پولیس نے مقدمے میں جرم 201 اور 302 ایزاد کردیے ہیں، جس کے بعد عدالت کی جانب سے اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی کی ضمانت منسوخ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سامنے آگئی
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، عوام کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔