گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سامنے آگئی۔
پاکستان میں سال 2025 کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی بنیادی وجہ آٹو مارکیٹ میں سخت مسابقت، حکومتی ٹیکس ریلیف اور صارفین کی کمزورقوت خریدبتائی جا رہی ہے۔
آٹو انڈسٹری سے وابستہ ماہرین کے مطابق مختلف مقامی اور بین الاقوامی کار کمپنیوں نے مارکیٹ میں اپنی فروخت برقرار رکھنے کے لیے قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا، کئی معروف برینڈز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے تک کمی کی جس سے آٹو سیکٹر میں پرائس وار کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سوزوکی آلٹو 2026 ماڈل کی نئی قیمت سامنے آ گئی
وفاقی بجٹ میں بعض درآمدی گاڑیوں پر کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کی گئی، جس کا براہِ راست فائدہ مہنگی اور امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آیااور کمپنیوں نے اس ریلیف کو صارفین تک بھی منتقل کیا ہے۔
مہنگائی، بلند شرح سود اور آٹو فنانسنگ میں مشکلات کے باعث گاڑیوں کی طلب میں کمی دیکھی گئی، جس نے بھی کار ساز اداروں کو قیمتیں کم کرنے پر مجبور کیا۔