یونانی کوسٹ گارڈ نے تارکین وطن کی کشتی کو بچا لیا ، 540 افراد ریسکیو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یونانی کوسٹ گارڈ نے گیودوس جزیرے کے قریب ریسکیو آپریشن کے دوران ایک کشتی سے تقریباً 540 تارکین وطن کو بچا لیا۔
یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی گیودوس سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ملی۔
مزید پڑھیں:امریکا میں وہ ہو گیا، جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا!
کوسٹ گارڈ نے کہا کہ تمام افراد کو کریٹ جزیرے کے عارضی کیمپ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ ریسکیو کیے گئے زیادہ تر تارکینِ وطن کا تعلق بنگلہ دیش، مصر اور پاکستان سے ہے۔