رواں سال  ٹی20  میں راج کرنے والے پاکستانی کر کٹرز۔۔ ویڈیو شیئر

Dec 20, 2021 | 14:26:PM
 ٹی20  میں راج کرنے والے پاکستانی کر کٹرز
کیپشن: ٹی20  میں راج کرنے والے پاکستانی کر کٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک )پی سی بی نے رواں سال ٹی 20 میچز میں اپنی شاندار کارکردگی سے’مین آف دی میچ‘ کا ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان کی 2021 میں شاندار کارکردگی کا کریڈٹ کس کو ملا۔۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سو شل میڈیا پر ٹی 20 میچز میں اپنی شاندار کارکردگی سے’مین آف دی میچ‘ کا ٹائٹل جیتنے والے 13 کھلاڑیوں کی تصویری جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی کھلاڑی سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے صبری سے انتظار

ان 13 کھلاڑیوں میں محمد رضوان، محمد نواز، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ، حارث رؤف، آصف علی، شعیب ملک، فخر زمان، حیدر علی، اور شاداب خان کا نام شامل ۔پی سی بی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ہم اپنے 13 ہیروز کو پیش کر رہے ہیں جنہوں نے 2021 میں انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں اپنی اعلیٰ کارکردگی سے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا‘۔