استعفے دئیے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے:عثمان بزدار

Dec 20, 2020 | 11:33:AM
استعفے دئیے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے:عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پے درپے ناکامیوں کے باوجود خواب غفلت میں سورہی ہے.31دسمبر آئے گی اورگزر جائے گی. استعفے جیبوں میں ہی رہ جائیں گے. عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کوتاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ اپوزیشن غفلت میں  ہے. اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں. شور وغوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کردیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پراوس پڑچکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مارکا حساب دینا ہوگا یہ عناصرجتنے مرضی منتیں ترلے کرلیں انہیں این آر اوملنے والا نہیں ۔