چین کے وزیر خارجہ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Aug 20, 2025 | 21:18:PM
چین کے وزیر خارجہ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)چینی وزیر خارجہ وانگ ژی بھارت کا دورہ مکمل کرکے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا،وزارت خارجہ  اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے،پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔

 دورے کے دوران چھٹا پاک  چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔چینی وزیر خارجہ وانگ زی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر  پاکستان آئے ہیں۔ 

چینی وزیر خارجہ اسلام آباد میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کیلئے اہم خبر