موسمی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں:سید مراد علی شاہ
پوری انتظامیہ ، بلدیاتی ادارے اور میں خود سڑکو ں پر ہوں،عوام کی مدد کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجزجمالی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ موسمی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاکہ پچھلے ہفتے کے پی کے اور گلگت میں بارشوں کے باعث 400 افراد جاں بحق ہوئے،لاہور اور دنیا بھر میں بارشوں سے شہر ڈوب گئے، کراچی میں کل 12 گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر 200 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، شہر میں پانی جمع ہوگیا لیکن آپ دیکھیں نالے بہہ رہے ہیں،کیا نالوں کی صفائی راتوں رات ہوئی ہے نہیں بلکہ سندھ حکومت تیاری کررہی تھی لیکن میڈیا بتارہا تھا کہ شہر ڈوب گیا اور انتظامیہ نہیں تھی جو غلط ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاکہ پوری انتظامیہ ، بلدیاتی ادارے کا عملہ اور میں خود سڑکو ں پر ہوں،عوام کی مدد کر رہے ہیں، بارش کے پانی کی نکاسی کر رہے ہیں،آج ہم نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن لوگ پھر بھی باہر نکلے ہوئے ہیں، ابھی آدھا گھنٹہ بارش ہوئی ہے، اگر زیادہ ہوئی تو یہ لوگ مزید تکالیف میں آجائیں گے، لوگوں کو خود بھی خیال رکھنا چاہیے ، تعطیل کا مطلب ہے گھروں پر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’میری گاڑی میرا نمبر‘‘ نئے قانون کا آغاز ہونے کو ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ میڈیا کہہ رہاتھا کہ 14 انڈر پاس ڈوب گئے؛بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے، ہماری بھی کوتاہیاں ہوں گی لیکن حکومت کام کررہی ہے ،میڈیا نے اچھا کام بھی کیا شدید بارشوں کی وژیول دکھائی ،عوام کو پتہ لگا کہ شہر میں نکلنا ٹھیک نہیں۔