سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ پاکستان پہنچ گئے

سعودی وزیر صدرمملکت،نگراں وزیراعظم اورچیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقاتیں کریں گے

Aug 20, 2023 | 22:50:PM
سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ پاکستان پہنچ گئے۔

سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ کے پاکستان پہنچنے پرنگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد اور سعودی سفیر نے انکا استقبال کیا۔

سعودی وزیر حج وعمرہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدرمملکت عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بوسنیا میں ہنی مون کے دوران دلہن کی موت

توفیق بن فوزان الربیعہ اپنے دورے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ سعودی وزیر پاکستانی ہم منصب کے ساتھ تفصیلی مذاکرات بھی کریں گے، ملاقات میں حج و عمرہ سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔