کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان بڑھ گیا

Aug 20, 2023 | 21:42:PM
کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان بڑھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان بڑھ گیا، حیدر آباد ایسوسی ایشن نے لگاتار دو روز میچ کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔

بھارت میں ورلڈکپ کا انعقاد درد سر بن گیا، کرکٹ کے بڑے ایڈمنسٹریٹر، بورڈ اور میزبان ہونے کے سارے بھارتی دعوے جھوٹے ثابت ہونے لگے، انتظامی امور نہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی کو تاخیر سے شیڈول جاری کرنا پڑا، اس پر مختلف اسٹیٹس کی طرف سے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کی وجہ سے تاریخوں کو بدلنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

اس پر تنقید ابھی چل ہی رہی تھی کہ راجیو گاندھی سٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز جبکہ 10 اکتوبر کو تبدیل کیا گیا پاکستان اور سری لنکا کا میچ ہونا ہے جس پر مقامی اداروں اور  حیدر آباد پولیس نے سیکیورٹی فراہم کرنے سے ہاتھ اٹھا لیے، اب ممکنہ طور پر شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی جائے۔