بھارتی ڈانسر نورا فتیحی 16 سال کی عمر میں  کیا کام کرتی تھیں؟

Aug 20, 2022 | 13:26:PM
بھارتی ڈانسر, نورا فتحی, 16 سال ,عمر , کام ,بھارتی اداکارہ ,انٹرویو
کیپشن: بھارتی ڈانسر نورا فتیحی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کسی شناخت کی محتاج نہیں ،نورا کا نام انڈسٹری کی ٹاپ ڈانسرز میں سے ایک ہے تاہم ہمیشہ ایسا نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق 16 سال کی عمر میں نورا بطور ویٹر کام کرتی تھی اور کینیڈا میں رہائش پذیر تھی۔بھارتی اداکارہ  نورا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے 16 سے 18 سال کی عمر تک بطور ویٹریس کام کیا تاکہ کچھ اضافی رقم کمائی جا سکے۔نورا نے  انٹرویو میں یہ بھی بتایا  کہ ویٹریس کا کام آسان نہیں ہے لیکن اس کیلئے مضبوط یادداشت کے ساتھ ساتھ چستی اور بہت اچھی بات چیت کی مہارت بھی درکار ہوتی ہے۔

انٹرویو میں نورا سے ان کی شاندار شخصیت کے بارے میں بھی سوال پوچھا گیا کہ وہ خود کو اتنا فٹ اور فائن کیسے رکھتی ہیں؟ اس کے جواب میں اداکارہ  نورا فتیحی نے کہا کہ انہیں دبلا ہونا پسند نہیں ،نورا کے مطابق جس کلچر سے وہ آتی ہیں وہاں پر پتلا ہونا درست نہیں سمجھا جاتا۔ نورا نے انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ’’مجھے وزن بڑھانا اور کروی باڈی رکھنا پسند ہے، مجھے بھاری ناشتہ اور لنچ کرنا پسند ہے‘‘۔میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پیٹ بڑھ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی سابقہ بیوی پھر دلہن بن گئیں