گریٹر اقبال پارک واقعہ، پولیس کا ٹک ٹاکر کے ساتھی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

Aug 20, 2021 | 22:47:PM
گریٹر اقبال پارک واقعہ، پولیس کا ٹک ٹاکر کے ساتھی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے مینار پاکستان پر گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کے ہاتھوں ہراسانی کا سامنا کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریمبو اور عائشہ مل کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے تھے۔ یوم آزادی کے موقع پر ریمبو ہی عائشہ کو مینار پاکستان لے کر گیا تھا۔ واقعے کے بعد وہ مختلف لوگوں سے فون پر بات کرتا تھا۔ دونوں نے واقعے کی رات سڑک پر گزاری۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر خواتین کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریمبو کچھ عرصے سے عائشہ اکرم کے گھر پر ہی مقیم ہے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس وہی چلاتا ہے۔ عائشہ اپنی سرگرمیاں ریمبو کے مشورے سے ترتیب دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: " ان کے سر پر تو حجاب بھی تھا " علامہ طاہر اشرفی ہراسانی کی "وکالت" کرنے والوں پر برس پڑے