خیبرپختونخوا حکومت کا روایتی پارلیمانی طریقہ کار سے ہٹ کر احتجاجی طرز اختیار کرنے کا فیصلہ

Apr 20, 2026 | 20:56:PM
خیبرپختونخوا حکومت کا روایتی پارلیمانی طریقہ کار سے ہٹ کر احتجاجی طرز اختیار کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان )خیبر پختونخوا کی سیاسی تاریخ میں غیر معمولی اور اہم پیش رفت سامنے آئی ، صوبائی حکومت نےروایتی پارلیمانی طریقہ کار سے ہٹ کر احتجاجی طرز اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی اسمبلی اجلاس 22 اپریل بروز بدھ پشاور میں واقع عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں طلب کیا گیا ، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے مردان میں منعقدہ جلسے کے دوران یہ اعلان کیا گیا تھا،اعلان کے تسلسل میں خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر لیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دیں، سکیورٹی، نشستوں کی ترتیب، میڈیا کوریج اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اجلاس میں عام شہریوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :دوسرے دور کے مذاکرات کیلئےپاکستان نہیں جائیں گے:ایران