سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کو کالعدم قرار دیدیا

Apr 20, 2026 | 18:17:PM
سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کو کالعدم قرار دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیدیا، ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں رولنگ پڑھ کر سنا دی، رولنگ پڑھنے کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ڈیسک بجائے گئے۔

اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف اسمبلی کے پاس ہی ہے،پنجاب اسمبلی کایہ اختیار سرکاری افسر استعمال نہیں کر سکتا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت کوئی بھی ایگزیکٹیو اتھارٹی کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگا سکتی۔

انھوں نے کہا کہ ایسے نوٹیفیکیشن سے پنجاب اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا،سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی ایگزیکٹو اتھارٹی کے لگائے گئے ٹیکسز کا جائزہ لے،لاء کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کرے ۔

یہ بھی پڑھیں :دوسرے دور کے مذاکرات کیلئےپاکستان نہیں جائیں گے:ایران