چینی انجینئرزحملہ کی انکوائری رپورٹ پر آر پی او ہزارہ کی معطلی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نظرثانی کیلئے وزیراعظم کو خط

Apr 20, 2024 | 20:51:PM
چینی انجینئرزحملہ کی انکوائری رپورٹ پر آر پی او ہزارہ کی معطلی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نظرثانی کیلئے وزیراعظم کو خط
کیپشن: چینی انجینئرز پر حملہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)چینی انجینئرزحملہ کی انکوائری رپورٹ پر آر پی او ہزارہ کی معطلی پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی انجینئرزحملہ کی انکوائری رپورٹ پر آر پی او ہزارہ اعجاز خان کو معطل کیا گیا تھا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے آر پی او ہزارہ کو بحال کرنے کی تجویز مسترد کر دی،وزیراعظم آفس نے آر پی او ہزارہ کی معطلی کا نوٹیفیکیشن واپس لینے سے انکارکر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاکہ اعجاز خان کی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی روشنی میں 4 افسران کو 3 ماہ کیلئے معطل کیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاہے کہ رپورٹ میں آر پی او ہزارہ اعجاز خان کی غفلت کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر کی 4 سال بعد  قومی ٹیم میں واپسی  کیویز کیخلاف پہلے ہی اوور میں اہم وکٹ اُڑا دی