دوسرا ٹی 20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Apr 20, 2024 | 19:22:PM
دوسرا ٹی 20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا گیا ، پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  جو بہترین ثابت ہوا، پاکستانی باؤلرز کے سامنے نیوزی لینڈ کے بلے بازی فیل ہو گئی،نیوزی لینڈ ٹیم 18 اعشاریہ ایک اوورمیں 90 رنز بنا سکی،مارک چیک مین 19، کول میکونچی 15، فوکس کرافٹ 13، ٹمز سیفرٹ 12 رنز بنا سکے جیکب ڈفی 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،نیوزی لینڈ کا باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 3 وکٹیں لینے میں کامیاب  ہوئے جبکہ محمد عامر، شاداب خان، ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،نسیم شاہ ایک وکٹ لینے میں کامیاب  ہوئے، پاکستان نے کیوی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 91 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصا ن پر 12.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا میچ صرف 2 گیندوں کا ہوا تھا اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنی دوسری گیند پر کیوی ٹیم کے اوپننگ بلے باز کو واپسی  کی راہ دیکھائی ، لیکن بارش نے پاکستان کی راہ میں رکاوٹ ڈال دی جس کے باعث میچ ختم کر دیا گیا۔

جارحانہ مزاج بلے باز اعظم خان نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہو گئے ۔اعظم خان کو ڈاکٹرز نے 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہے ، پنڈلی میں کھچاؤ کے باعث اعظم خان کے مکمل ٹیسٹ کرائے گئےاس لیے وہ آج کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے انجری کا شکار جوش کلارکسن آج کی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔