خیبرپختونخوا میں بارشوں نےتباہی مچا دی،حادثات میں 46 افراد جاں بحق ،60 زخمی

Apr 20, 2024 | 13:43:PM
خیبرپختونخوا میں بارشوں نےتباہی مچا دی،حادثات میں 46 افراد جاں بحق ،60 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں بارشوں اور  سیلاب نےتباہی مچا دی، پی ڈی ایم اے رپورٹ کےمطابق مختلف اضلاع کےحادثات میں 46 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کےباعث سیلاب سےنظام زندگی بری طرح مفلوج ہے، پی ڈی ایم اے رپورٹ کےمطابق صوبےبھر کےمختلف اضلاع میں 46 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوئے،جس میں 25 بچے اور9 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کےمطابق بارشوں اورسیلاب سے 436 گھر مکمل تباہ جبکہ 2439 کو جزوی نقصان پہنچا،مختلف حادثات میں 309 جانور بھی ہلاک ہوئے،بارشوں اور سیلاب سے متاثر علاقوں میں خیبر، دیر، چترال ، سوات،مانسہرہ، مالاکنڈ، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، سمیت مختلف اضلاع شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ،محکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا